چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل اور عمیر طلحہ نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں جاری سیوریج کے کام کا دوراہ کیا
علاقہ مکین سیکٹر 14-اے میں موجود گٹرلائین کی خرابی کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔
چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل اور عمیر طلحہ نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں جاری سیوریج کے کام کا دوراہ کیا
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے، حنا بیکری کے پاس موجود گٹر اوبلنے کی وجہ سے مین سڑک کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں رہنے والے بھی کافی پریشان تھے۔
اس حوالے سے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی کے رہائشیوں نے یوسی آفس میں شکایت بھی کی اور جماعت اسلامی کے علاقائی ذمہ دار عمیر طلحہ کو بھی آگاہ کیا۔ جس پر عمیر طلحہ نے چئیرمین فرحان سہیل سے اس مسلے کا ذکر کیا۔
فرحان سہیل نے اس کام کو فوری طور پر کرانے کی ہدایت جاری کی۔ پیر کے دن چئیرمین فرحان سہیل نے دوپہر کے وقت اس جگہ کا دوراہ بھی کیا۔ اس وقت سیوریج بورڈ کے عملہ کے ساتھ ساتھ وہاں، عمیر طلحہ بھی موجود تھے، انہوں نے فرحان سہیل کو کام کے بارے میں آگاہ کیا۔
علاقہ کے لوگوں نے فوری ایکشن پر فرحان سہیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔