اس مقام تک رسائی انکی انتھک محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوئی،کٹھن لمحات میں ہمت نہیں ہاری۔ شمعونہ صدف
شمعونہ صدف نے ثابت کردیا ہے کہ خواتین کسی بھی شعبہ میں قائدانہ کردارادا کرسکتی ہیں بیرسٹر شاہدہ جمیل
اس مقام تک رسائی انکی انتھک محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوئی،کٹھن لمحات میں ہمت نہیں ہاری۔ شمعونہ صدف
کراچی : بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ عورت خاندان کی بنیاد اورمعاشرے کی اہم اکائی ہے جسے نظرانداز کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا خواب محض سراب ہے، شمعونہ صدف نے ثابت کردیا ہے کہ خواتین کسی بھی شعبہ میں قائدانہ کردارادا کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کو ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ وسطی شمعونہ صدف سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کراچی کا اہم اور بڑا ضلع ہے اس کے مسائل دوسرے اضلاع سے زیادہ ہیں ایک خاتون افسر کا انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں تمام انتظامی امور کو چلانا قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر شمعونہ صدف نے بیرسٹر شاہدہ جمیل کو بتایا کہ اس مقام تک رسائی انکی انتھک محنت اورقابلیت کی بنیاد پر ہوئی، انہیں متعدد بار صنفی فرق کا احساس دلایا گیا، حق تلفیاں کی گئی لیکن انہوں نے ان کٹھن لمحات میں ہمت نہیں ہاری اور تمام مشکلات کا ڈٹ کے سامنا کیا جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر پہنچی ہیں۔
شمعونہ صدف نے بتایا کہ وہ پہلی خاتون بلدیاتی افسر ہیں جو میونسپل کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہی ہیں۔