انٹرنیٹ بحال ہونا شروع ہوگیا لیکن صارفین کو ٹیوٹر، فیس بک اور یوٹیوب استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا
صارفین نے اپنے اپنے ڈیلرز کو فون کرکے پریشان کردیا ہے، کہ حکومت نے انٹرنیٹ کھول دیا ہے لیکن ٹیوٹر فیس بک اور یوٹیوب ابھی بھی بند ہیں۔
انٹرنیٹ بحال ہونا شروع ہوگیا لیکن صارفین کو ٹیوٹر، فیس بک اور یوٹیوب استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد کچھ ایسی پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئیں جن کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان اور پاکستان آرمی کا نام کافی بدنام ہوا۔ اس کو دیکھتے ہوئیے وزیر داخلہ پاکستان نے پی ٹی اے کو انٹرنیٹ سروس ملک میں بند کرنے کو کہا۔ جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔
انٹرنیٹ سروس میں اسپیڈ کم کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ فیس بک، ٹیوٹر اور یوٹیوب کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ تاکہ ایسی پوسٹ نا آئین۔ لیکن لوگوں نے وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے ان سوشل میڈیا ویب سائیٹ کو اتعمال کیا اور پوسٹ کرتے رہے۔
عمران خان کی رہائی کے بعد ملک بھی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی۔ لیکن ابھی بھی بہت سارے صارفین کو سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب، ٹیوٹر اور فیس بک استعمال کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ڈاون ڈیٹیکٹر نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں یوٹیوب مکمل طور پر بند ہی آرہا ہے اور فیس بک اور یوٹیوب کبھی چلتے ہیں اور کبھی بند ہوجاتے ہیں۔

لوگوں نے اپنے اپنے علاقہ کے انٹرنیٹ سروس دینے والے ڈیلیز کو فون کرکے پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک ڈیلر سے بات کرتے ہوئے پتہ چلا کہ لوگ ہمیں ان خبروں کے اسکرین شاٹ دے رہے ہیں، جس کی ہیڈنگ میں لکھا ہوا ہے کہ انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے اور وہ کہتے ہیں آپ نے بند کررکھا ہے۔
جس کی وجہ سے علاقہ میں انٹرنیٹ سروس کرنے والے بھی کافی پریشان ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ بھی بند نہیں کیا تھا، پی ٹی اے کی جانب سے بند ہوا تھا اور جب وہ کھولیں گے تو یوٹیوب، فیس بک اور ٹیوٹر دوبارہ چلنے لگے گے۔