ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد پیش۔
کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی، اراکین مرکزی کمیٹی فاروق ملک، سیف یار خان، آصف قدوس، محمد پناہ پنہیار، عامر علی، سلیم سہرودری، سہیل خان، مقصود قریشی، شہریار، رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والا، ارشد احمد خان، ناصر، ایڈوائزری کونسل کے اراکین میجر(ر)اظہر فخر الدین،عمر فاروق تمام شعبہ جات اور اراکین نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان کی ترقی اور استحکام کا سال اور معاشی ترقی کے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مرکزی کمیٹی نے نئے سال کے آغاز پر پٹرول کی قیمتوں کی کمی کو وفاقی حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے۔ فیلڈ مارشل اور سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریئے اور بین الاقومی معاہدوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے پٹرول کی طرح بہترین اصلاحات کی ضرورت ہے۔
میری پہچان پاکستان نئے سال کے آغاز پر قومی سلامتی اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں قوم میں اتحاد اور قومی سوچ کے لئے بہترین کردار اداکرے گی۔