Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد دفتر میں چوری

یوسی آفس کے سامنے و میدان میں ہیروئنچی و منشیات کے عادی ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں ۔ شہزاد مظہر

0

یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد دفتر میں چوری

کراچی : یوسی1 سر سید نارتھ ناظم اباد کے آفس میں ایک بار پھر چوری ہوگئی۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی سید شہزاد مظہر نے آفس میں جمع ہو جانے والے سوشل ورکرز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل بھی یوسی میں چوری ہوئی تھی۔ جس کی ایف ائی ار درج کرا دی گئی تھی۔ اس وقت تمام قیمتی سامان کمپیوٹر ایئرکنڈیشن نقدی اور یوسی کی مکمل وائرنگ چوری کرنے کے علاوہ یوسی کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ایکبار پھر یوسی آفس میں چوری ہوگئ اور لیپ ٹاپ سرکاری کاغذات و نقدی کے علاؤہ یوسی میں توڑ پھوڑ کی گئ ہے۔

چیئرمین یوسی نے کہا کہ سرکاری ادارہ و پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ ایف آئی آر کی تحقیقات غیر تسلی بخش ہے۔ یوسی آفس کے سامنے میدان میں ہیروئنچی و منشیات کے عادی ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں کی بیٹری، گیس کے میٹر و اسٹریٹ لائٹس کے تار چوری کی وارداتیں عام ہیں۔ اسکے علاؤہ سیاسی شرپسند بھی تخریبی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ انکو جماعت اسلامی کی عوامی خدمت پسند نہی آرہی ہے۔ اسلئے بلدیاتی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور انکے کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں مارٹن کوارٹر کے چیئرمین کلیم عثمانی پر بھی تشدد بھی سیاسی مخالفت کا شاخسانہ ہے۔ جسکی بھرپور مذمت کی جاتی ہے اور یہ بھی سرکاری اداروں کی ناکامی ہے۔

چیئرمین یوسی نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال میں انتظامیہ و پولیس کو اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرنا چاہئے اور یوسی کے نمائندوں انکے دفاتر کو مکمل تحفظ فراہم کرنا چاہیئے۔

Comments
Loading...