Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم صرف ایک ہی ہے۔ نسرین جلیل

ایم کیو ایم کا پاکستان ہاؤس سے متصل روڈ پر جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد،رہنماؤں کا خطاب

0

ایم کیو ایم صرف ایک ہی ہے۔ نسرین جلیل

کراچی : مرکزی کمیٹی کی رکن نسرین جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، آج یہاں موجود کارکنان جس جوش و جذبہ سے یکجا ہو کر اپنی قوم اور ملک کیلئے جمع ہیں یہ تمام کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے شہداء نے ہمارے بہتر مستقبل کیلئے قربانیاں دیں اور آج انہیں کی قربانی کی بدولت ہم یہاں جمع ہیں اور ہم سب ایم کیو ایم کے کارکن ہیں وہ ایم کیو ایم جو متحد اور منظم ہے اور ایم کیو ایم صرف ایک ہی ہے۔

جنرل ورکرز اجلاس سے سی او سی کے انچارج فرقان اطیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کے بعد کارکنان کا یہ پہلا جنرل ورکرز اجلاس بلایا گیا ہے،الیکشن میں کراچی کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیکر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

Comments
Loading...