موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کی طاقت کے ذریعے عوام تک پہنچنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
آج پی ٹی آئی میں کارکنان نا ہونے کے باوجود رہنماؤں کی بےوفائی کے باوجود آج سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کی طاقت کے ذریعے عوام تک پہنچنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس لگ رہا ہے کہ یہ اس ایم کیو ایم کا اجلاس ہے جس نے اپنی ماضی میں چھینے والی تمام نشستیں واپس لی اور پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر اپنے لوگوں میں واپس آئی ہے۔ ہم صرف تاریخ رقم نہیں کہ بلکہ پاکستان کو بنایا اور بچایا آج کا اجلاس صرف تاریخ رقم کرنے والوں کا اجلاس نہیں بلکہ تہذیب اور تمدن رقم کرنے والوں کا اجلاس ہے۔
ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف ملک بھریں میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور متعصب پیپلز پارٹی کی ہر ناانصافی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج یہاں ہم نے کارکنان کو تنظیم کو بہتر اور مضبوط کرنے کیلئے جمع کیا ہے ہم نے ماضی میں سب سے پہلے سوشل میڈیا کو سیاسی جماعت میں متعارف کرایا اور ماضی میں ہم نے ہی اے پی ایم ایس او کو بنایا جو غریب طلبہ کی طاقت سے وجود میں آئی اور آج ملک بھر میں ہمارے لاکھوں کارکنان موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر دیکھا جائے تو آج پی ٹی آئی میں کارکنان نا ہونے کے باوجود رہنماؤں کی بےوفائی کے باوجود آج سب سے زیادہ نشستیں ہیں، ہمیں بھی اور کارکنان کو یہ سوچنا ہوگا کہ آج ہم پارٹی کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یا پارٹی پر بوجھ بنے ہوئے ہیں،آج امید حوصلے اور امید کی کمی کا سامنا ہے تو ہمیں بھی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کی طاقت کے ذریعے عوام تک پہنچنا ہے ہمیں آج یہ بحث کرنی ہے کہ ہمیں گراؤنڈ پر کارکنان کی ضرورت ہے یا صرف ہم باقی سیاسی پارٹیوں کی طرح کام کرینگے، ہمیں کراچی کیلئے آواز بلند کرنی ہے کراچی اگر 4 ہزار ارب ٹیکس دیتا ہے تو لوگوں کو یہ بتانا ہے لیکن ہم یہ اس وقت بتائینگے کہ جب ہم خود ٹھیک ہونگے، ہمیں اپنے تمام ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر قوم اور تنظیم کیلئے محنت کرنی ہوگی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کو آگے لانا ہے ماضی میں بھی ایم کیو ایم نوجوانوں کی قیادت میں آگے بڑھی ہے،ہمیں آج کے دور کے مطابق 25 سال سے کے عمر نوجوانوں کو اپنی قیادت سونپی ہے جو اس تنظیم اور ملک کو آگے لیکر چلیں گے اور اتنا مضبوط اور مستحکم ہوکر کام کرنا ہے کہ اس شہر کی میئر اور ڈپٹی میئر کی سیٹ بھی واپس لیکر اپنی عوام کے مسائل کو بخوبی حل کریں اور ہم آئندہ ہونے والے تمام انتخابات میں بائیکاٹ نہیں کرینگے چاہے جتنے بھی حالات خراب ہی کیوں نہ ہو اور ہم 2026 میں اپنی میئر شب واپس حاصل کرینگے۔