Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آزاد جیتنے والے تین مزید ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

خانیوال سے رضا حیات ہراج پینل کی نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ملاقات

0

آزاد جیتنے والے تین مزید ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

لاہور : آزاد جیتنے والے تین مزید ارکان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ خانیوال سے رضا حیات ہراج پینل کی نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ملاقات۔ رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 خانیوال سے کامیاب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی۔

رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔ شہباز شریف کا رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کا تعاون عوام کی مشکلات کے حل میں میں اہم ثابت ہوگا۔ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے اور قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں۔ قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں۔

رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے وزیر اعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی۔ پارٹی راہنما عطاء اللہ تارڑ اور محترمہ انوشہ رحمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Comments
Loading...