Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جعلی مینڈیٹ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر انٹیلکچوئل کا سیاہ کپڑوں میں علامتی احتجاج

مرکزی کمیٹی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر جعلی مینڈیٹ نامنظورکے نعروں سے احتجاج کا آغاز کیا گیا

0

جعلی مینڈیٹ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر انٹیلکچوئل کا سیاہ کپڑوں میں علامتی احتجاج

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جانب سے جعلی مینڈیٹ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر انٹیلکچوئل کا سیاہ کپڑوں میں علامتی احتجاج کیا گیا جس میں مرکزی کمیٹی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر جعلی مینڈیٹ نامنظورکے نعروں سے احتجاج کا آغاز کیا گیا۔

اس مو قع پر وائس چیئرمین شاہد فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح کے انتخابات سے لیکر آج تک ملکی سیاست غیر مرعی قوتوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، صرف دنیا کو بیوقوف بنانے اور جمہوریت کی بالادستی کا راگ بجانے کیلئے انتخابات کا ڈھونگ کیا جاتا ہے جبکہ سب کو انتخابات سے قبل ہی پتہ تھا کے کس کو کتنی سیٹیں ملنی ہیں اور کس جماعت کا وزیر اعظم آنا ہے جو کچھ بھی انتخابات میں ہوا کچھ بھی انہونا نہیں تھا سب سکرپٹ لکھا ہوا تھا اور عوام بھی جانتی تھی۔

شاہد فراز نے کہا کہ عوام کا انتخابی نظام سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، جس ڈھٹائی کے ساتھ انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے اسکا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں تماشہ بن گیا ہے آج دنیا بھرپاکستان کے جمہوری نظام پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

شاہد فراز نے مزید کہا کہ22کروڑ عوام کے مستقبل کے فیصلے اگر بند کمروں میں سرکاری افسران نے ہی کرنے ہیں تو الیکشن کے نام پر اربوں کے خرچے اور وقت کے ضیاع کی کیا ضرورت، من پسند افراد کی فہرست تیار کی جائے اور عوام کو آگاہ کردیا جائے عوام نے تو ویسے بھی فیصلوں پر سر ہی جھکانا ہوتا ہے جیسا کہ انتخابی نتائج پر عوام خاموشی سے ملکی اقتدار کی بند ر بانٹ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ اس تمام جعلی انتخابی عمل کو مسترد کرتی ہے اور اعلان کرتی ہے کہ ہم ہر فورم پر اپنی عوام کے ووٹوں پڑنے والے ڈاکے کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

Comments
Loading...