Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کے-فور منصوبے کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں درکار اضافے کو یقینی بنایا جائے۔ سعید غنی

سعید غنی کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومنٹ پروگرام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

0

کے-فور منصوبے کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں درکار اضافے کو یقینی بنایا جائے۔ سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت (کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومنٹ پروگرام ) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد شکیل قریشی، پروجیکٹ مینیجر اکرم بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف علی خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم نے پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری مختلف واٹر اینڈ سیوریج ہے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کے فور منصوبے کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں درکار اضافے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومنٹ پروگرام میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئےتمام اداروں کا مشترکہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جبکہ کے فور منصوبے کے حوالے سے مختلف اداروں کی این او سیز کا مسئلہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ کراچی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہر میں سیوریج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کو ورلڈ بینک کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومنٹ پروگرام کے حوالے سے اب تک کئے جانے والے اقدامات ہے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

Comments
Loading...