اے سی نیو کراچی کی جانب سے سیکٹر 11-ای میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری
کراچی : نیو کراچی ٹاون میں بہت سے مقام ایسے موجود ہیں جہاں لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کررکھا ہے۔ کسی نے اپنے فلیٹ کے آگے جگہ کو گھیر رکھا ہے اور کسی نے اپنے ہوٹل یا دوکان کے آگے کی جگہ کو گھیر رکھا ہے۔
ایسی کو دیکھتے ہوئے اے سی نیو کراچی نے سیکٹر 11-ای میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا، کنٹری ٹاور سے سخت تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ اس میں مشین کا استعمال کیا گیا۔