Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

صرف جنوری کے ماہ میں 89 شہری ٹریفک حادثات میں جانبحق ہوئے۔

0

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز ایک گھنٹے میں پانچ شہری ٹریفک حادثات میں جانبحق ہوئے، اعدادوشمار کے مطابق صرف جنوری کے ماہ میں 89 شہری ٹریفک حادثات میں جانبحق ہوئے۔

ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیکر دن کے اوقات میں ٹینکرز اور ٹرالرز کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دیتے ہیں، جو دن رات شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر موت بانٹتے پھرتے ہیں، ٹریفک پولیس اہلکار کراچی کی سڑکوں سے ماہانہ اربوں روپے رشوت کماتے ہیں جو اوپر تک تقسیم ہوتے ہیں، شہر کی سڑکوں کی ابتر صورتحال بھی ٹریفک حادثات کی ایک وجہ ہے جس کا تدارک ضروری ہے۔

سندھ حکومت اور کرپٹ بلدیاتی نمائندوں نے کراچی کی اہم شاہراہوں کو کھنڈرات بنادیا ہے۔ سندھ کی نااہل حکومت اور ٹریفک پولیس شہریوں پر رحم کرے۔ اگر ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو سندھ حکومت عوامی ردِعمل کیلئے تیار رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادرآباد سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ اراکین سندھ اسمبلی نے جاں بحق شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments
Loading...