ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی انتھک کوششوں اور کاوشوں سے ترقیاتی کاموں کا آغاز
ان گلیوں میں پیور بلاک لگائے جائے گے
ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی انتھک کوششوں اور کاوشوں سے ترقیاتی کاموں کا آغاز
کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے240 ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی انتھک کوششوں اور کاوشوں سے وفاق کے ماتحت پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی ( پی آئی ڈی سی ایل ) کے ذریعے جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ان کو پائے تکمیل تک متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رنچھوڑ لائن ٹاؤن جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر مرزا فیصل منظور بیگ، ٹاؤن کمیٹی ممبر و یوسی آرگنائزر محمد علی، ٹاؤن کمیٹی ممبر طارق قریشی، سبھاش، جوائنٹ یوسی آرگنائزر اعجاز اور یوسی کے ذمہ داران اپنی نگرانی میں سرانجام دے رہے ہیں اور اسی حوالے سے یوسی 4 اے رامسوامی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے 5 سالوں سے سیوریج کے گندے پانی کا سامنا کررہی تھی۔ ان کا سیوریج کا مکمل نیا نظام انشاءاللہ سیوریج کو مکمل تبدیل کردیا جائیں گے اور اس کے بعد یہاں ان گلیوں میں پیور بلاک لگائے جائے گے یہ منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے کی خوبصورتی و صفائی کو بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔