Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وہ دن دور نہیں ہے کہ یہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں مل کے انشاء اللہ تعالیٰ پنجاب کی تقدیر بدل دیں گی۔ مریم نواز شریف

CM Maryam launched Punjab’s first Community Health Inspectors Program, addressing 55,000 inspectors.

0

پنجاب : وزیراعلیٰ مریم نے 55,000 انسپکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں سے لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، مظفر گڑھ، قصور، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بھکر، وہاڑی، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی سے، میانوالی سے، پورے پنجاب سے اتنی بڑی تعداد میں پنجاب کی بیٹیاں، پنجاب کی بہنیں آئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تو جب وہ میدانِ عمل میں نکلیں گی، اپنے عوام کی خدمت کے لیے نکلیں گی، اپنی دھرتی کی، اپنی مٹی کی خدمت کے لیے نکلیں گی، وہ دن دور نہیں ہے کہ یہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں مل کے انشاء اللہ تعالیٰ پنجاب کی تقدیر بدل دیں گی۔

وہاں موجود خواتین نے کہا کہ ‏یہ نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ گھر گھر جا کر صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ زچگی کے بعد ماں کی رہنمائی، متوازن غذا اور بچے کی نگہداشت پر عملی آگاہی دی جا رہی ہے۔ اس طریقے سے ہسپتالوں کا بوجھ کم اور عوام کو بروقت سہولت مل رہی ہے۔

Comments
Loading...