دھماکے میں پانچ طلباء، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا۔ سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی نائب صدر شمیم ممتاز کی جانب سے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
دھماکے میں پانچ طلباء، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا۔ سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی نائب صدر شمیم ممتاز کی جانب سے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں پانچ طلباء، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہوں۔ اسکول کے قریب دھماکا کرنا اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا قابل شرم عمل ہے۔ یہ حملہ تعلیم دشمنوں کی بزدلی کی انتہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے قریب حملہ نئی نسل کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش ہے۔ بلوچستان کے عوام نے ان دہشتگردوں کو مسترد کردیا ہے۔بلوچستان میں دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں جو بوکھلاہٹ میں اب اسکول کے طلباء کو نشانہ بنا رہے ہیں۔