کے-الیکٹرک نے کراچی دشمنی کی انتہا کردی ہے، کے الیکٹرک انسانیت کی تمام حدیں توڑ چکی ہے۔ منیب وسیم
اب بھی وقت ہے حکمران طبقہ ہوش کے ناخن لے، کہیں ایس نہ ہو کہ عوام بھڑک اٹھے اور پھر۔۔۔ منیب وسیم
کے-الیکٹرک نے کراچی دشمنی کی انتہا کردی ہے، کے الیکٹرک انسانیت کی تمام حدیں توڑ چکی ہے۔ منیب وسیم
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، کونسلر منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لئے 10 فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ کے-الیکٹرک نے کراچی دشمنی کی انتہا کردی ہے۔ کے۔الیکٹرک انسانیت کی تمام حدیں توڑ چکی ہے۔ حکمران طبقے کو چاہئے کہ الیکشن کمپئین میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور 300 یونٹ تک بجلی مفت کریں۔ کے-الیکٹرک کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ کراچی میں مزید ڈسٹریبیوشن کمپنیاں لائی جائیں اور انہیں موقع دیا جائے۔ کے-الیکٹرک نامی اس ناسور کو عوام کے سروں سے ہٹایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک کے سی ای او کہتے ہیں کہ کراچی والے 70 ارب کے نا دہندہ ہیں۔ ذرا وہ اپنا حساب بھی تو بتائیں، مونس علوی صاحب، عوام کو بتائیں کہ آپ خود 250 ارب کے نا دہندہ ہیں۔ کراچی کی عوام کو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ میں ڈالا ہوا ہے۔ وہ لوگ جو بھاری بھرکم ناجائز بل ادا کرتے ہیں وہ بھی اس اذیت سے دوچار ہیں، لیکن اس کے باوجود کے-الیکٹرک کے خلاف کوئ کروائ نہیں کی جاتی۔ کے-الیکٹرک کو لاڈلا بنایا ہوا ہے۔ ہر حکومت، چاہے پیپلز پارٹی ہو، ن لیگ ہو یا ایم کیو ایم، ہر کوئ کے الیکٹرک کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر، قائد محترم جناب حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہم کے-الیکٹرک کو ختم کروائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے انشاءاللہ۔ اب بھی وقت ہے حکمران طبقہ ہوش کے ناخن لے، کہیں ایس نہ ہو کہ عوام بھڑک اٹھے اور پھر کسی کو بھی منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔