شاہراہِ نور جہاں کی حدود کٹی پہاڑی پر پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 5 عدد موبائل فون اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی
شاہراہِ نور جہاں کی حدود کٹی پہاڑی پر پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ
تفصیلات کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود کٹی پہاڑی پر پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس مقابلہ نارتھ ناظم اباد بلاک کیو کٹی پہاڑی کے پاس ہوا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کہا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت رضوان شاہ ولد گل محمد شاہ کے نام سے ہوئی۔ جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی بلاضرب گرفتار کی شناخت انور زمان عرف چھوٹا ولد وزیر خان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 5 عدد موبائل فون اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ زخمی و بلا ضرب گرفتار ملزمان اور برامدہ موبائل فونز کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔