Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس چیف نے دونوں اہلکاروں کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے نقد انعامات سے نوازا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے سندھ پولیس کے اہلکاروں، کانسٹیبل حمزہ احمد اور کانسٹیبل اطہر جہان، سے ملاقات کی۔

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کراچی پولیس آفس میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے سندھ پولیس کے اہلکاروں، کانسٹیبل حمزہ احمد اور کانسٹیبل اطہر جہان، سے ملاقات کی۔

تھائی لینڈ میں منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 میں کانسٹیبل حمزہ احمد نے سینئر مسٹر یونیورس کلاسک میں گولڈ میڈل اور آل ٹائٹل ونر باڈی بلڈنگ میں سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ کانسٹیبل اطہر جہان نے جونیئر مسٹر یونیورس 2026 کا گولڈ میڈل اور فزیک مسٹر یونیورس کا برونز میڈل اپنے نام کیا۔

پولیس چیف نے دونوں اہلکاروں کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اہلکار مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان، سندھ پولیس اور کراچی پولیس کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...