Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بحریہ ٹاؤن اپنے رہائشیوں کو یہ بتائے کہ متنازع اراضی پر پلاٹس، فائلیں اور وعدے کس قانونی بنیاد پر بیچے گئے؟ حنا پرویز بٹ

0

لاہور : حنا پرویز بٹ صاحبہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر لکھا کہ عوام کو بحریہ ٹاؤن کے مالکان سے اصل سوال پوچھنا چاہیے کہ جس زمین کی ملکیت واضح نہیں، اس پر فائلیں اور پلاٹس کس بنیاد پر فروخت کئے گئے؟ الاٹیز کو ڈھال بنا کر ذمہ داری سے بچنا درست نہیں۔ ہر دعویٰ عدالت، ریونیو ریکارڈ اور مجاز اداروں کے سامنے ثابت ہونا چاہیے۔ اگر کسی ادارے کے پاس ملکیتی حق، قبضہ اور منظوری موجود ہے تو اسے ثبوت پیش کرنے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ مگر جب بینرز، جذباتی مہم اور رہائشیوں کا دباؤ بنایا جائے تو سوال اٹھتا ہے کہ اصل ریکارڈ کہاں ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ بحریہ ٹاؤن اپنے رہائشیوں کو یہ بتائے کہ متنازع اراضی پر پلاٹس، فائلیں اور وعدے کس قانونی بنیاد پر بیچے گئے؟ جو ڈویلپر عوام سے اربوں روپے لے، فائلیں فروخت کرے، منصوبے دکھائے، مگر زمین اور منظوری کے سوال پر شور مچائے، اسے جواب دینا ہوگا۔ اصل ذمہ داری اس ڈویلپر پر ہے جس نے متنازع زمین پر وعدے اور فروخت کی بنیاد رکھی۔

Comments
Loading...