Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ابھی تک گارڈ کمپنی کا مالک اور سرینہ کی یونین کے لوگ گرفتا کیوں نہ ہو سکے؟ عمر عبداللہ

خود ہی اپنی لاش اٹھائیں کب تک آخر, آخر کب تک اور لب پہ شکوہ نہ لائیں کب تک آخر، آخر کب تک۔ عمر عبداللہ

0

ابھی تک گارڈ کمپنی کا مالک اور سرینہ کی یونین کے لوگ گرفتا کیوں نہ ہو سکے؟ عمر عبداللہ

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں جرائم کافی زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ جن کی وجہ سے آئے دن کسی نا کسی کے جان بحق ہونے کی خبر سامنے آہی جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقع پچھلے دنوں سامنے آیا۔ جب سخی حسن کے پاس موجود سرینہ موبائل ماکیٹ میں ایک ویڈیو بنانے والے لڑکے کو گولی ماردی گئی۔ گولی وہاں موجود گارڈ نے ماری جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے گارڈ کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

بفرزون میں رہنے والے ایک سیاسی و سماجی کارکن جناب عمر عبداللہ نے حالیہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں سرینہ موبائل مارکیٹ میں ہونے والے المناک واقعہ بہت سے راز کھول گیا۔ یونین کی غفلت اور پیسوں کی لالچ کے عوض پرائیویٹ بندے کو گارڈ رکھ کر کمپنی سے اسلحہ اور وردی دلوادی، جس کی غفلت اور جہالت سے ایک بےموت جان چلی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک گارڈ کمپنی کا مالک اور یونین کے لوگ گرفتا کیوں نہ ہو سکے؟ کون ہے ان کے پیچھے؟ گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی؟ لاپرواہ، بھتہ مافیا قبضہ گروپ یونین کی وجہ سے دو بیٹے یتیم 1 لڑکی بیوہ اور لاچار ماں باپ کا سہارا اس دنیا سے چلا گیا۔ ایف آئی آر میں نام ہونے کے باوجود کسی کی گرفتاری نہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر اس یونین اور گارڈ کمپنی کے خلاف آواز اٹھائیں تاکہ کل کسی اور کو اس درندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments
Loading...