ڈینسو ہال میں کراچی میوزیم کے قیام سے متعلق کے ایم سی کونسل نے قرارداد کے ذریعے منظوری دے دی ہے
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعہ کے روز ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی کی تاریخی عمارت خالق دینا ہال اور ڈینسو ہال کا دورہ کیا
ڈینسو ہال میں کراچی میوزیم کے قیام سے متعلق کے ایم سی کونسل نے قرارداد کے ذریعے منظوری دے دی ہے
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعہ کے روز ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی کی تاریخی عمارت خالق دینا ہال اور ڈینسو ہال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، میئر کراچی کے نمائندہ برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی،پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری دل محمد،سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں صدیقی،سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سیف عباس حسنی،دریہ قاضی اور دیگر بھی موجود تھے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی تاریخی عمارات کے لحاظ سے شاندار ماضی کا حامل ہے، کراچی کے تاریخی ورثے کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ڈینسو ہال میں کراچی میوزیم کے قیام سے متعلق کے ایم سی کونسل نے قرارداد کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔