Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اگست 28کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب

0

اگست 28کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے افراد انتہائی محنت کرتے ہیں انہیں اس کے مطابق ان کے حقوق دینا چاہیے۔ اربوں روپے کے اشتہارات تو چل رہے ہوتے ہیں لیکن میڈیا کے افراد کو کچھ نہیں دیا جاتا۔ پاکستان کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں جس میں غریبوں کا چولہا بند کردیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اپنے گفتگو میں ایسی باتیں کرتے ہیں جو خود اپنے خلاف ہوتی ہے۔ وزیر اعظم بجلی کے بل اس کی لاگت کے مطابق بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام فرد کے کرنے کی باتیں وزیر اعظم کررہے ہیں۔ گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز نے پریس کانفرنس میں 2 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے دھرنے اور دباو کے نتیجے میں حکمران مجبور ہوئے ہیں۔ آئی پی پیز کے کیپسٹی ٹیکس ، تنخواہ دار طبقے پر ظالمانہ ٹیکس عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ بجلی کی قیمتوں کا ریلیف پورے پاکستان کو ملنا چاہئے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو 62فیصد وفاق سے ملتے ہیں جو ہمارے ٹیکسوں کا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو وفاق کا پورا نظام چلتا ہے۔ اس کے باوجود سندھ حکومت ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ شہر کی معیشت چلانے والے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی۔ جن پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں ہوسکتی۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پارٹنرز ان کرائمز ہیں اور پاکستان میں کرائسس کے ذمہ داران یہ تمام پارٹیاں ہیں۔ سسٹم پہلے کراچی اور سندھ میں کام کرتا تھا اب تو اسلام آباد میں بھی پہنچ گیا ہے صدر آصف علی زرداری وفاق کے نمائندے ہیں سندھ میں بجلی کی قیمتیں کیوں کم نہیں ہوسکتی؟ ہم آئی پی پیز کی بات کررہے تھے اب تو آئی پی ایس آگئی ہے۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پہلے آئی پی پیز کو دیے جاتے تھے اب آئی پی ایس کو دیے جارہے ہیں۔ کراچی میں کے الیکٹرک شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے۔ کے الیکٹرک کو ختم کرنے کے باوجود کراچی کو مکمل بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ کے الیکٹرک اوور بلنگ کررہی ہے، اور حکومت اسے اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔ کے الیکٹرک کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت تمام پارٹیاں شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کی حق دو عوام تحریک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت کے ساتھ معاہدے کو 36 دن رہ جائیں گے۔ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ ہم مسلسل مزاحمت جاری رکھیں گے۔ اور تمام معاہدے پر عمل در آمد کرائیں گے۔ جماعت اسلامی کی ہڑتال پر تاجر برادری نے حمایت کی ہے اور تاجر بھی 28 اگست کو ہڑتال کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی ظلم کے نظام کے خلاف زبردست عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ اگر حکمرانوں نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو پورے ملک سے لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر خم سیدھا ڈی چوک پر جائیں گے۔ معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کی تحریک آگے بڑھے گی اور عوام کو ریلیف ضرور ملے گا۔ پاکستان میں بے شمار وسائل ہیں اور اور نوجوان ٹیلنٹ ہیں۔ پاکستان آج بھی پوری دنیا کو لیڈ کرسکتا ہے۔

Comments
Loading...