بفرزون کے علاقے میں نالے کی تعمیر کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی جانب سے بفرزون کے علاقے میں نالے کی تعمیر کے بعد سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
بفرزون کے علاقے میں نالے کی تعمیر کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا
کراچی : شہر میں ایک کے بعد ایک ترقیاتی کام جاری ہے۔ شہر میں مختلف مقام پر سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیوریج، پانی کی لیکیج اور نالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔
حال ہیں میں پیپلز چورنگی سے سخی حسن تک کے نالے کا کام جاری ہے۔ نالے کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ موجود سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ کے ایم سی نے اس سڑک کی تعمیر کی ہے۔ اس سڑک کو اکھاڑا گیا اور پھر نئی سڑک ڈالی گئی ہے۔
اس سڑک پر موجود ایک واٹر ہائیڈرنٹ بھی ہے جہاں سے ٹینکرز بھر کرنکلتے ہیں۔ اس وجہ سے سڑک بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ اس سڑک کی تعمیر بہت زیادہ ضروری تھی۔ کراچی شہر میں اور بھی مقام پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔