ایم کیو ایم نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم
ایم کیو ایم نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست این اے 245،243،236 اور پی ایس 112 سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،ترجمان ایم کیو ایم
ایم کیو ایم نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان بھر پور انداز میں حصہ لے گی اور 2018 میں جس طرح سازش اور دھاندلی کے ذریعے ایم کیو ایم کی سیٹیں چھین کر ایک جماعت کو دی گئیں تھی۔
اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کئے ہوئے ہیں جبکہ کچھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے جن میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 245 سے سید حفیظ الدین ایڈووکیٹ،این اے 243 کیماڑی سے ہمایوں عثمان اور این اے 236 سے محمد اقبال خان جبکہ صوبائی اسمبلی سے پی ایس 112 سے فیاض الحق کا نام فائنل کیا ہے۔