نیوکراچی ٹاؤن یوسی 04 حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی عیدالاضحی کے روز قربانی کی آلائشوں کو گلی محلوں سے صاف کرایا جارہا ہے
کراچی : نوجوان کونسلر یوسی 04 نیوکراچی ٹاؤن، حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی عیدالاضحی کے روز قربانی کی آلائشوں کو گلی محلوں سے صاف کرایا گیا۔
عید کے دن جب اکثر لوگ آرام کرتے ہیں، حافظ شیراز احمد اور ان کی ٹیم صفائی کے عملے کے ساتھ میدان میں موجود تھی۔ گلی گلی جا کر قربانی کے باقیات اٹھوائے گئے تاکہ علاقہ مکینوں کو بدبو اور بیماریوں سے بچایا جا سکے۔
حافظ شیراز احمد نے ثابت کیا کہ قیادت صرف وعدوں کا نام نہیں، عملی خدمت کا نام ہے۔