شہر میں موسلا دھاڑ بارش، مرتضی وہاب اپنی ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر موجود ۔ ۔ ۔
شہر میں موسلا دھاڑ بارش، مرتضی وہاب اپنی ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر موجود ۔ ۔ ۔
شہر میں موسلا دھاڑ بارش، مرتضی وہاب اپنی ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر موجود ۔ ۔ ۔
کراچی : شہر میں موسلا دھاڑ بارش کے بعد بہت سی شاہراہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسی موقع پر مئیر کرائی مرتضی وہاب نے اپنے شہریوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ شہر کے مختلف مقام کا دوراہ کیا اور عوام کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹیوٹر کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کون سہ راستہ استعمال کریں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹیوٹر یعنی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ٹیپو سلطان روڈ اور نرسری میں پانی کے اخراج میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل ہیں۔ پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کردی گئی۔ جبکہ لیاری کے 4 پمپنگ اسٹیشن جنریٹرز پر کام کر رہے ہیں، جس سے پانی کے اخراج میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ براہ کرم غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ اب بھی مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے۔ شہر کی اہم شریانوں کو صاف کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ نالے پوری صلاحیت سے بہہ رہے ہیں۔ کچھ پمپنگ اسٹیشن بند ہو چکے ہیں۔ مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔