Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد قربانی کے جانور چوری

اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، اجمیر نگری، سرسید، نیو کراچی، شاہراہ فیصل، کورنگی، عوامی کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور میٹرو پولس کے علاقوں کلفٹن میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

0

کراچی کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد قربانی کے جانور چوری

تفصیلات کے مطابق متعدد ذرائع ابلاغ کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد قربانی کے جانور چوری کیے گئے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، اجمیر نگری، سرسید، نیو کراچی، شاہراہ فیصل، کورنگی، عوامی کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور میٹرو پولس کے علاقوں کلفٹن میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

کراچی کے علاقے صدر سے قربانی کا تین لاکھ روپے مالیت کا جانور چوری ہوگیا، نارتھ کراچی سے 40 بکرے چوری ہوگئے۔

یاسین آباد، بلوچ پور، بلدیہ ٹاؤن، ڈالمہ اور اورنگی ٹاؤن میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے مالکان نے مقامی تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی ہیں لیکن قانونی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments
Loading...