Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین کو خصوصی طیارہ لیکر رات گئے جیکب آباد ائیر بیس پہنچ گیا

جیکب آباد ائیرپورٹ پر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی

0

ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین کو خصوصی طیارہ لیکر رات گئے جیکب آباد ائیر بیس پہنچ گیا

پاکستان : ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی زائرین کو خصوصی طیارہ لیکر رات گئے جیکب آباد ائیر بیس پہنچ گیا۔ جیکب آباد ائیر بیس پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،ضلع کونسل سکھر چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، کمشنر لاڑکانہ غلام مصطفی پھل نے میتیں وصول کیں۔ سی ون تھرٹی طیارے سے زخمیوں کو ایمبولنس میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری۔

خصوصی جہاز میں 17 زخمیوں اور 28 میتیں لائی گئی ہیں۔ 7 زخمی انتہائی تشویشناک حالت میں یزد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال روانہ کرنے کے بعد میتیں ایمولنس میں منتقل کی جائیں گی۔ جاں بحق اور زخمی زائرین کے لواحقین کیلئے ائیر بیس کے باہر مقامی شادی ہال میں بیٹھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جیکب آباد ائیرپورٹ پر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نمازے جنازہ میں صوبائی وزیر ناصر شاہ،ائیر فورس افسران،ضلعی افسران،علما کرام،اور ورثا نے شرکت کی۔ جیکب آباد ائیرپورٹ پر فضا سوگوار،ورثا غم سے نڈھال۔ نمازے جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں 1122 ایمبولنس کے ہمراہ ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ورثا اپنے پیاروں کی میتیں لیکر آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوں گے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے زخمیوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر نے زخمیوں کو ہرممکن مفت طبی امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Comments
Loading...