تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف امت مسلمہ کیلئے اکھٹا ہونا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
انسانیت عورتوں اور بچوں کیخلاف درندگی اور وحشیانہ سلوک پر ہونے دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانا ہے کہ پورا کراچی اور پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف امت مسلمہ کیلئے اکھٹا ہونا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فلسطین یکجہتی ریلی کے مرکزی کیمپ پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا بریفننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی ریلی کا انعقاد کیا ہے اس ریلی کے ذریعے اسرائیلی جارہیت اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہے ایم کیو ایم سیاست کیلئے آواز بلند نہیں کر رہی بلکہ ایک امت مسلمہ کیلئے یہ ریلی نکال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور یہ وقت تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف امت مسلمہ کیلئے اکھٹا ہونا ہے بلکہ بھرپور تعداد میں یکجا ہوکر اس مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہے امت مسلمہ کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے اس کو اپنی ذمہ داری کا احساس رکھتے ہوئے اسرائیلی جارہیت اور درندگی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی میں بسنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں پر فرض ہے کہ اس ریلی میں شرکت کر کے تمام امت مسلمہ کو دکھانا ہے یہ ہماری قومی غیرت کا مظاہرہ ہے یہ ریلی انسانیت عورتوں اور بچوں کے خلاف درندگی اور وحشیانہ سلوک کے خلاف ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانا ہے کہ پورا کراچی اور پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے پورے پاکستان کی نمائندگی یہ شہر کراچی کرتا ہے اور کل کی ریلی بھی تمام عوام کیلئے ہے۔