Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ کامیابی فلسطینیوں کی کامیابی ہے۔ کونسلر منیب وسیم

یہ ایک پیغام ہے ہمارے سوئے حکمرانوں کے لئے کہ اب وہ خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں۔ کونسلر منیب وسیم

0

یہ کامیابی فلسطینیوں کی کامیابی ہے۔ کونسلر منیب وسیم

کراچی : 26 اپریل کو ہونے والی کامیاب ہڑتال کے بارے میں وارڈ کونسلر یوسی 2 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، منیب وسیم کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی جناب حافظ نعیم الرحمان صاحب کی اپیل پر جس طرح ملک بھر میں بھرپور یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، یہ ایک پیغام ہے ہمارے سوئے حکمرانوں کے لئے کہ اب وہ خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں۔ پاکستان کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ بھلے امریکہ اور اسرائیل کے کاسہ لیس حکمران اپنی زبانوں پر تالے ڈالے رہیں، لیکن عوام ایک ہے، عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، عوام امریکہ اور اسرائیل سے نفرت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری گزارش ہے عوام سے کہ وہ اپنا ہاتھ نہ روکیں، بائیکاٹ کی مہم کو مزید تقویت دیں۔ میں گزارش کرتا ہوں دکانداروں سے کہ آپ اسرائیلی مصنوعات رکھنا ہی چھوڑ دیں۔ شہید یحییٰ سنوار رحمہ اللہ نے کہا تھا کہ غزہ نے منافقوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ میں کہوں گا کہ 26 اپریل کی کامیاب ہڑتال نے پاکستان کے اندر چھپے ہوئے منافقوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

فلسطین کا حل آزاد فلسطینی ریاست ہے۔ کوئ دو ریاستی حل منظور نہیں اور نہ ہی فلسطین کے اندر اسرائیلی آبادکاری منظور ہے۔ مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اول ہے اور اس کی بقا کے لئے انشاءاللہ جان بھی قربان کرنی پڑی تو ہم تیار بیٹھے ہیں۔ میں گزارش کرتا ہوں علماء کرام اور مفتیان عظام سے کے اپنے دروس میں ذکر فلسطین شامل کریں، خطبوں میں خطبہ جہاد دیں اور مجبور کریں حکمرانوں کو کہ وہ علمائے کرام کی جانب سے دئے گئے فتاووں پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر اپنا مذاق بنوایا ہے، پاکستان ہمارا گھر ہے ہر گھر میں اندرونی جھگڑے ہوتے ہیں، بے شک ہمارے بھی اختلافات ہیں، لیکن گھر کی سالمیت پر اگر بات آئی تو ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملکی سالمیت پر پوری قوم ایک ہے، یکجان ہے اور ویسے بھی ہم پاکستانیوں کو بچپن میں ہی سکھا دیا جاتا ہے کہ بیٹا بڑے ہوکر دلی کے لال قلعے پر پاکستانی پرچم لہرانا ہے۔ لہٰذا مودوی کو کہنا چاہوں گا کہ دھمکی بھی قد کے حساب سے دیا کرو، چائے پینے کا دل ہے تو ایسے ہی مانگ لو، ہم پلا دیں گے۔

Comments
Loading...