عوامی ریلی میں شرکت کر کے سپر پاور ممالک کو دکھا دیں کہ فلسطین کے مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال
شاہراہِ فیصل پر تکلیف کیلئے عوام سے پیشگی معزرت اور گزارش ہے کہ کل ریلی کے انعقاد پر متبادل انتظام کریں۔ سید مصطفیٰ کمال
عوامی ریلی میں شرکت کر کے سپر پاور ممالک کو دکھا دیں کہ فلسطین کے مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال
کراچی : سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معصوم بچوں عورتوں اور اسپتالوں پر بمباری ہورہی ہے اور امت مسلمہ کا یہ حق ہے اس درندگی کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کو دعوت عام دی ہے اس ریلی میں شرکت کریں اور اسرائیلی جارہیت اور درندگی کی مذمت کریں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شاہراہِ فیصل پر عوام سے گزارش ہے کہ کل ریلی کے انعقاد پر متبادل انتظام کریں اور عوام سے اپیل ہے کہ کوشش کریں اس عوامی ریلی میں شرکت کریں اور سپر پاور ممالک کو دکھا دیں کہ فلسطین کے مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور جہاں جہاں اسلامی ممالک ہیں سب مل کر اس مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹ کنوینر انیس احمد قائم خانی، عبد الوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست سینیٹر بھی موجود تھے۔