پیپلزپارٹی مظلوموں کی ہمیشہ سےآواز بنی ہے۔ سعید غنی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پرفلسطین اور کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے۔ سعید غنی
پیپلزپارٹی مظلوموں کی ہمیشہ سےآواز بنی ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مظلوموں کی ہمیشہ سےآواز بنی ہے،فلسطین میں اسرائیل نےظلم کی انتہا کردی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پرفلسطین اور کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مجلس وحدت المسلمین کے 4 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے سابق صوبائی وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اتوار کو کراچی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے تحت احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں اور جماعتوں کو دعوت دی جارہی ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ فلسطین جیسے اہم مسئلہ پر مسلم امہمتحد ہے۔ اس موقع پر سعید غنی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مظلوموں کی ہمیشہ سے آواز بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل نےظلم کی انتہا کردی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑاہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نےہمیشہ ظلم کےخلاف ملک گیر سطح سمیت بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائی ہے۔