Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں انتخابی فہرستوں میں آنے والی بےضابطگیوں کے ثبوت اور شواہد پیش

پاکستان کی ترقی کا انحصار کراچی پر ہے لیکن کراچی کے عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

0

کراچی میں انتخابی فہرستوں میں آنے والی بےضابطگیوں کے ثبوت اور شواہد پیش

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وفد نے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی ہے۔ایم کیو ایم کے وفد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد ابو بکر شامل تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے الیکشن کمیشن حکام کو کراچی میں انتخابی فہرستوں میں آنے والی بےضابطگیوں کے ثبوت اور شواہد پیش کئے اور مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے باہر میڈیا نمائندگان سے پریس بریفنگ میں کہا کہ کراچی میں جعلی ڈومیسائل پر سب غیر مقامی لوگوں کو نوکریاں مل رہی ہیں لیکن کراچی کے مقامیوں کو نہیں مل رہے۔

پاکستان کی ترقی کا انحصار کراچی پر ہے لیکن کراچی کے عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،کراچی کے عوام کو درست شمار نہیں کر کے نہ جانے کس کی خواہشات کو پورا کیا جارہا ہے،30 فیصد کراچی کے ووٹرز کو نکال کر کہیں اور پھینک دیا گیا ہے ہم نے اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن حکام کو آگاہ کر کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ایک شخص کی انا کی خاطر سب کو بھینٹ چڑھایا گیا اور ہماری جیتی ہوئی نشستیں بھی اس کے حوالے کرکے وزیرستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والوں کو اچانک کراچی کی نشست سے منتخب کیا گیا اسکے باوجود ہم نے جمہوریت کی خاطر اس کی حکومت کا ساتھ دیا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی نے وزیراعظم سلیکٹ ہونے کے بعد ایک دن بھی کراچی میں قیام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مردم شماری کی چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کردیا ہے اب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر کا فرض ہے کہ وہ ہمارا مقدمہ سنیں، ووٹر لسٹ کی بے ضابطگی کو درست کیا جائے،الیکشن کمیشن نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے مطالبات کو دیکھیں گے،کراچی کے لاکھوں ووٹرز کو دوبارہ اپنے حلقے میں شفٹ کیا جائے گا۔

ہم نے جو تحفظات یا شکایت نامی جمع کروایا وہ صوبائی الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے خلاف ہے،کراچی کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے،یہ قبل از انتخابات اور دھاندلی ہے نئے انتخابات کی آمد ہے ہمارے پاس کراچی کے عوام کی شکایات آئیں کہ ووٹر لسٹوں میں ان کے نام ان کی مستقل پتہ پر نہیں ہیں، عوام کے ووٹر کو نکال کر پھینک دیا گیا ہے لوگوں کے نام نہ تو مستقل جگہ پر ہیں نہ ہی مستقل پتے پر عوام کے ووٹ کو دوسری جگہوں پر پھینک دیا گیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ پندرہ سالوں سے کراچی کو لوٹا ہے جس طرح کی مردی شماری ہوئی، ہر جگہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی ہے،کراچی ہر زبان بولنے والوں کا شہر ہے،ہم نے حلقہ بندیوں میں بائے کاٹ کیا کراچی کو کالونی بنا کر مہاجروں کو غلام بنایا جارہا ہے،پیپلز پارٹی کا رویہ متعصبانہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ انتخابات 2023 نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں،پندرہ سے بیس دن میں حلقہ بندی اور ووٹرز کا معاملہ حل ہوسکتا ہے،نئی حلقہ بندیوں کے تحت عام انتخابات ہونے چاہیےآگے آنے والی حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہونگے۔

ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کی انتہا ہوگئی ظلم بڑھ رہا ہےہم نے کبھی جنوبی سندھ کے صوبہ بننے کا مطالبہ نہیں کیا مزید انتظامی یونٹس بننے چاہیے یہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں،سندھ کی تقسیم کی سیاست نہیں کررہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہوں گے،ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے ایسا ہی ہوگا۔

Comments
Loading...