Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

قوم نے سب کے چہروں کو بے نقاب دیکھ لیا ہے۔ منیب وسیم

انشاءاللہ حقیقی انقلاب ضرور آئے گا، اسلامی انقلاب ضرور آئے گا

0

قوم نے سب کے چہروں کو بے نقاب دیکھ لیا ہے۔ منیب وسیم

کراچی :

یو سی 2 فاروق اعظم کے وارڈ کونسلر منیب وسیم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ دین بیزار مادر پدر آزاد وڈیرے اور چوہدری مملکت خداداد پر مسلط ہو گئے ہیں۔ منیب وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تحفہ ہے اللہ رب العزت کا جو لاکھوں قربانیوں کے بدل میں اللہ نے ہمیں عطا کیا۔

ہمارے بزرگوں نے مدینہ کے بعد اسلام کے نام پر تاریخ کی دوسری سب سے بڑی ہجرت کی، اپنی اولاد، مال، عزتیں، جانیں قربان کیں تو اللہ نے ہمیں یہ تحفہ عطا کیا۔ لیکن بد قسمتی سے ہم اس تحفے کی قدر نہ کرسکے اور مادر پدر آزاد وڈیروں، اللہ کے باغی چوہدریوں کو اس مملکت کا وارث ہم نے خود بنا ڈالا، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کہیں ناچنے گانے کے انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا جاتا ہے تو کہیں، مساجد اللہ کی توہین کی جاتی ہے، نبی محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہو تو خاموشی اختیار کی جاتی ہے، قرآن مجید فرقان حمید کی شان پر انگلی اٹھے تو گستاخوں سے بھیک لے کر خاموشی اختیار کر لی جاتی یے، پوری ریاست کو سود کی دلدل میں دھکیل کر یہ تصور کیا جاتا ہے اللہ ان پالیسیز اور نام نہاد حکمت عملی میں برکت ڈالے گا، اللہ جانے یہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آکر مسلط ہو گئے ہیں،
اس وقت پوری قوم کو اللہ سے اپنے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے، کثرت سے استغفار کا اہتمام کرنا چاہئے، رجوع الااللہ کی سخت ضرورت ہے تبھی اللہ راضی ہو آور ایسے بدبخت حکمرانوں پر مبنی سزا اس قوم پر سے ختم ہو۔
یہ ملک حاصل کیا گیا تھا نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم رائج کرنے کے لئے، یہاں کا دستور اللہ کی کتاب، اور قانون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائ گئ شریعت، لیکن وہ لوگ جو گزشتہ 75 سال سے اس جدوجہد میں ہیں انہیں مسلسل دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی یے،

لیکن اب اس قوم نے سب کے چہروں کو بے نقاب دیکھ لیا ہے، اللہ نے اس قوم کو دکھا دیا ہے کہ سیاست کے اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں اور جماعت اسلامی ہی واحد امید کی کرن ہے۔ اب اس قوم پر فرض ہو چکا ہے کہ وہ اس جعلی جمہوری نظام اور نام نہاد جمہوریت کے جعلی چمپینز سے بغاوت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دے تاکہ یہاں بھی کسی صورت قائم نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہو سکے، پاکستان کی عوام بھی سکھ کا سانس لے سکے، پاکستان کو بھی حقیقی آزادی نصیب ہو سکے۔ اور انشاءاللہ حقیقی انقلاب ضرور آئے گا، اسلامی انقلاب ضرور آئے گا اور یہ سارے وڈیرہ شاہی اور چوہدریوں ہر مبنی غلام ابن غلام بتوں کو بہا کر لے جائے گا۔ انشاءاللہ

Comments
Loading...