ایم این وی ڈرین کی آر ڈی 22 میں پڑنے والا شگاف پرکرلیا گیا
محکمہ آبپاشی کے عملے نے رات بھر کی محنت کے بعد شگاف بند کیا، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی بریفنگ
ایم این وی ڈرین کی آر ڈی 22 میں پڑنے والا شگاف پرکرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم این وی ڈرین کی آر ڈی 22 میں پڑنے والا شگاف پرکرلیا گیا۔ شگاف ضلع دادو کے تعلقہ جوہی کی یوسی چنی میں پڑا تھا اور 750 فٹ طویل تھا۔ محکمہ آبپاشی کے عملے نے رات بھر کی محنت کے بعد شگاف بند کیا، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی بریفنگ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شگاف بند کرکے گوٹھ رئیس محمد جمالی، گوٹھ جان محمد رودھنانی، پریو رودھنانی، ڈتو خان رودھنانی اور دیگر دیہات کو بچالیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ایم این وی ڈرین کے پشتوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت۔
ایم این وی ڈرین کی آر ڈی زیرو پر گیج کی تنصیب کا کام جاری ، وزیراعلیٰ کو آگاہی۔
گیج کی تنصیب کے بعد حمل اور ہردین جھیلوں سے آنے والے پانی کا درست اندازہ لگایا جا سکےگا، سیکریٹری آبپاشی
گیج کی تنصیب کا کام ؤپڈا کا تھا جو انہوں نے نہیں کیا : سیکریٹری ظریف کہیڑو
وزیراعلیٰ نے گیج کی تنصیب کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی