شہر بھر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری
کراچی : عوامی خدمت کا سفر تیزی سے جاری۔ شہر بھر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جس کا ثبوت اب کراچی کے شہری خود دے رہے ہیں۔
بلاک ڈی، بلاک جے اور شادمان نالہ روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، جس پر علاقے کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔