جماعت اسلامی تعمیر و ترقی بھی کرے گی اور اختیارات بھی حاصل کرے گی۔ منعم ظفر خان
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے 13 سال سے قبضہ شدہ جگہ کو چھڑوا کر نرسری کی شکل میں اختیار کیا۔منعم ظفر خان
جماعت اسلامی تعمیر و ترقی بھی کرے گی اور اختیارات بھی حاصل کرے گی۔ منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے 13 سال سے قبضہ شدہ جگہ کو چھڑوا کر نرسری کی شکل میں اختیار کیا۔ اس نرسری میں لگنے والے پھول ابادی میں خوشبو پیدا کریں گے اور پارکوں میں بھی پھول لگائے جائیں گے۔ تمام تر وسائل کے باوجود پارکوں کی بحالی ، کھیلوں کے میدان ، اوپن ائیر جم کا تصور پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین محدود وسائل اور اختیارات کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اٹھارہویں ترمیم کے بعد وسائل پر سانپ بن کر بیٹھ گئے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہییے تھا کہ آئین کے آرٹیکل 14-اے کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تعمیر و ترقی بھی کرے گی اور اختیارات بھی حاصل کرے گی۔ ہم عوام کے لیے کھیلوں کے میدان اور پارکوں کا افتتاح کرتے رہیں گے اور نرسریاں قائم کرتے رہیں گے۔ ایم کیو ایم عرصہ دراز سے شہر پر قابض رہی انہوں نے پارکوں پر قبضہ کیا اور چائنا کٹنگ کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔