آئی ٹی کلاسز ہو یا راشن کی تقسیم کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہے۔ کامران ٹیسوری
گذشتہ روز لاپتہ ہوجانے والے بہن بھائی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا
آئی ٹی کلاسز ہو یا راشن کی تقسیم کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہے۔ کامران ٹیسوری
تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے عوام کے لئےرمضان المبارک کے تیسرے افطار کا اہتمام کیا۔ عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر احکامات دیے۔ گذشتہ روز لاپتہ ہوجانے والے بہن بھائی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ خدمت کرنے میں خوشی ہوتی ہے۔ آئی ٹی کلاسز ہو یا راشن کی تقسیم کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہے۔
انہوں نے بچوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد برآمد ہونے والے ایان اور انابیہ کی گورنر ہاؤس میں افطار، دونوں کی مکمل کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کرتا ہوں,ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے وہ بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں۔