ہم تفریق و تنقید کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ مرتضیٰ وہاب
ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تقریب تقسیم واجبات برائے ریٹائر افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ہم تفریق و تنقید کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ مرتضیٰ وہاب
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز سے ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کے واجبات کی مد میں ساڑھے 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ 2011 سے 2017 کی مدت میں ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین کو آج 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم 763 ملازمین کو ادا کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔ ہم تفریق و تنقید کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔
پیپلز پارٹی عوام کے لئے ہے اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی، چارجڈ پارکنگ کے ڈی اے کا کام نہیں ہے۔ کے-الیکٹر ک کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کا معاملہ عدالت میں پھنسا ہوا ہے۔ جس سے کے ایم سی کو اب تک 9 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تقریب تقسیم واجبات برائے ریٹائر افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، پیپلزلیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، مشیر مالیات کے ایم سی امتیاز ابڑو، ڈائریکٹر ویلفیئر محمود بیگ کے علاوہ مقامی رہنماء اور مختلف محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔