Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیوایم نے بہت قربانیاں دیکر آج سب کیلئے ایک پرسکون ماحول قائم کیا ہے۔ سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی آفس پاکستان ہاؤس میں ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی تنظیم نو کا اجلاس، رہنماوں کا خطاب

آج کا دور صرف سوشل میڈیا کا دور ہے پوری نسل کی جدوجہد اس پلیٹ فارم کے ذمہ ہے، سید مصطفی کمال

0

کراچی : اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ اب نیا زمانہ ہے نئے طریقے سے حقوق حاصل کرنے کی جنگ ہے ایم کیوایم نے بہت قربانیاں دیکر سب کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور آج ایک آسان ایم کیو ایم کو کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین کروڑ کی آبادی میں ہر گلی کہ لوگ مسائل سناتے نہیں تھکتے،کیا وجہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل لیکر سڑک پر نہیں نکل رہے،شہری سندھ میں بدترین کوٹہ سسٹم نافذ ہے،پڑوسی ملک چاند پر جارہا ہے اور کراچی میں لوگ گٹر میں گر کر مررہے، یہ ہمارا قصور ہے کہ لوگ اپنے جائز حقوق کو مانگنے کیلئے بھی سڑک پر نہیں نکل رہے۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا آج کا دور صرف سوشل میڈیا کا دور ہے پوری نسل کی جدوجہد اس پلیٹ فارم کے ذمہ ہے،ایم کیوایم پاکستان ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کو ہر وقت متحرک رکھے گی، ایم کیوایم کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک جدوجہد شروع کررہی ہے۔

جس طرح ایم کیوایم نے مردم شماری میں پیپلزپارٹی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے ، ہماری سوشل میڈیا ٹیم کی دن رات محنت سے حافظ نعیم تک مردم شماری کے معاملے میں جاگے اور ایم کیو ایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی جدوجہد کے سبب ستر لاکھ لاپتہ لوگ مردم شماری میں شامل کیے گئے اور اب ہماری جدوجہد صوبہ سندھ کے عوام کو اس کے حقوق دلائے گی

Comments
Loading...