Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سرکاری گاڑیوں کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو سختی سے کہتے ہیں کہ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں۔ شرجیل انعام میمن

جن محکموں کے پاس اضافی گاڑیاں ہیں وہ اپنی ضرورت سے زیادہ گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں۔ سعید غنی

0

بیکار گاڑیوں کی بروقت نیلامی بہت اہم ہے، غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکے گی۔ سعید غنی

کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے بیکار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک۔ کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات۔ مختلف محکموں کی سیکریٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق دس سالہ رکارڈ پیش کیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے تاکہ وسائل مزید ضائع نہ ہوں، اور نئی گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی، ان کی نیلامی میں بھی آسانی ہوگی۔ حکومت عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سرکاری گاڑیوں کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو سختی سے کہتے ہیں کہ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں۔ بیکار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی کام جاری ہے، نیلامی پوری شفافیت کے ساتھ کی جائے گی۔ تمام متعلقہ عہدیدار اور محکمے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نئی ہدایات پر عمل کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ بیکار گاڑیوں کی بروقت نیلامی بہت اہم ہے، غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکے گی۔ جن محکموں کے پاس اضافی گاڑیاں ہیں وہ اپنی ضرورت سے زیادہ گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ بیکار گاڑیوں کی نشاندہی اور حکومتی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کا پیسہ بچانا اور ضروریات کے مطابق اخراجات کو یقینی بنانا ہے۔

علی حسن زرداری نے کہا کہ مکمل طور پر شفاف نیلامی کو یقینی بنایا جائے، فنڈز سے نئی گاڑیوں کہ خریداری میں مدد ملے گی۔

Comments
Loading...