پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم، صحت، اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر محترمہ سارہ مونی کی الوداعی ملاقات۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی برطانوی قونصل جنرل سارہ مونی کی خدمات کو سراہا۔ برطانوی قونصل جنرل نے اپنے دور میں تعاون پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔ برطانوی قونصل جنرل نے سندھ حکومت کے تعاون اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے برطانیہ کی ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت کی تعریف کی۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم، صحت، اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی برطانوی قونصل جنرل کو اپنی شیلڈ، اجرک، کھیس اور چادر کے تحائف پیش کئے۔