Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون ہلٹن اسکول کے اعتراف کے علاقہ مکین کی نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل سے اہم ملاقات

علاقہ میں پینے کے پانی کو لے کر کافی مسائل موجود ہیں۔ علاقہ مکین

0

شادمان ٹاون ہلٹن اسکول کے اعتراف کے علاقہ مکین کی نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل سے اہم ملاقات

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں پانی کا مسلہ موجود نہیں لیکن پھر بھی کچھ گلیاں ایسی موجود ہیں جہاں پینے کا پانی نہیں آتا ہے اور لوگ اس مہنگائی میں ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ پانی سخی حسن پمپنگ اسٹیشن سے آئے یا پھر حب کی سپلائی کا پانی ہو کچھ گلیوں کو پانی ملتا ہی نہیں ہے۔

اس حوالے سے آج 3 جون 2024 کو وہاں رہنے والوں سے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل اور کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ سے کامران میڈیکل کے پاس ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے چئیرمین فرحان سہیل کو پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس میں ایک مسلہ وال کا بھی تھا، جو ابھی تک لگ نہیں پایا ہے۔ علاقہ مکین کی طرف سے اس میٹنگ میں حامد صاحب اور عدنان صاحب نے شرکت کی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے وہ ادارے سے بات کریں گے اور اس مسلہ کا حل نکالیں گے۔

Comments
Loading...