ایم اپی اے جمال احمد کی نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ ایک اہم ملاقات
پچھلے کچھ مہینوں سے شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام کو شام کا پانی نہیں مل رہا ہے۔
ایم اپی اے جمال احمد کی نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ ایک اہم ملاقات
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رُکن قومی اسمبلی حلقہ این اے250 فرحان چشتی اور رکن سندہ اسمبلی پی ایس130 جمال احمد نے آج واٹر کارپوریشن کے افسران سےملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پانی کی قلت کے حوالے سے بات ہوئی۔ ملاقات میں ایکسی این سہیل اطیب، ایس ای شاہ رخ، ایس ای ڈبلیو ٹی ایم اعجاز، ایکسی این ڈبلیو ٹی ایم رضوان، اے ای ای ڈبلیو ٹی ایم محمد طارق شامل تھے۔
واٹر کارپوریشن کے عملے نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ جلد از جلد عوام کو پانی کی قلت سے نجات دلانے کے لیے اقدام کریں گے۔ یاد رہے کہ شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پچھلے کچھ مہنیوں سے شام کی شفٹ کا پانی عوام کو نہیں مل پارہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام اس مہنگائی میں ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور ہے۔