Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بارش کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب

اعداد و شمار پیش کرنے کے بعد ٹاؤن چیئرمینز نے عملی طور پر کام شروع کردیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب

0

بارش کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب

تفصیلات کے مطابق اعداد و شمار پیش کرنے کے بعد ٹاؤن چیئرمینز نے عملی طور پر کام شروع کردیا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

نیو کراچی ٹاؤن میں جاری کام دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ نیت اور عمل کا ہے۔ جو کام پہلے صرف اعداد و شمار تک محدود تھے، اب عملی طور پر ہورہے ہیں۔ نیو کراچی ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن کے بعد میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ گلشن اور دیگر ٹاؤن چیئرمین بھی اسی طرح عوامی خدمت کے لیے کام کریں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بلدیہ عظمیٰ ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بارش کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور مشینری و عملہ ہر صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔

Comments
Loading...