مُسلم لیگ کی جانب سے منعقد کی جانے والی بعنوان آؤ سنبھالیں کراچی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر مرکزی مُسلم لیگ کے رہنماؤں کی آمد، سینئر رہنماء سیّد امین الحق سے ملاقات، مرکزی مُسلم لیگ کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
مُسلم لیگ کی جانب سے منعقد کی جانے والی بعنوان آؤ سنبھالیں کراچی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر مرکزی مُسلم لیگ کے رہنماؤں کی آمد، سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیّد امین الحق سے ملاقات۔ ملاقات میں مرکزی مُسلم لیگ کی جانب سے منعقد کی جانے والی بعنوان آؤ سنبھالیں کراچی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور مُختلف سیاسی سماجی اُمور پر گُفتگو کی گئی۔
سیّد امین الحق نے وفد کی آمد پر اُنہیں خوش آمدید کہتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے معاملے کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی، اِس موقع پر حق پرست رُکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق بھی موجود تھیں۔