Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسلر منیب وسیم کو گن دیکھا کر سرے عام دھمکی دینے پر تھانہ شاہراہ نور جہاں میں درخواست جمع

نارتھ ناظم آباد یوسی 2، وارڈ 1 کونسلر منیب وسیم نے اس حوالے سے ایک درخواست شاہراہ نورجہاں تھانے میں جمع کرادی ہے۔

0

کونسلر منیب وسیم کو گن دیکھا کر سرے عام دھمکی دینے پر تھانہ شاہراہ نور جہاں میں درخواست جمع

کراچی : نارتھ ناظم آباد کے علاقے شادمان ٹاون نمبر 1 پر موجود اللہ راضی کے پاس کے-الیکٹرک کی طرف سے سڑک پر کھدائی جاری ہے۔ جہاں کے-الیکٹرک کی ٹیم کے ساتھ علاقہ کے کونسلر منیب وسیم بھی موجود تھے۔ کھدائی کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجانے پر کونسلر منیب وسیم ٹریفک کو کلئیر کرانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔

کونسلر منیب وسیم نے بیان دیتے ہوئے کہا ٹریفک کو کلئیر کرانے کی کوشش کررہا تھا کہ اتنے میں ایک کار والا لڑنے لگ گیا۔ جب میں نے سوال کیا کہ مسلہ کیا ہے تو اس نے گاڑی سے گن نکال لی اور میرے اوپر تان کر دھمکی دینے لگا۔ عوام کو جمع ہوتے ہوئے دیکھ کر وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس حوالے سے تھانہ شاراہ نورجہاں میں ایک درخواست بھی جمع کرادی ہے۔ انکا کہنا تھا میں کوشش کررہا ہوں کہ اس واقع کی سی سی ٹی وی مل جائے تاکہ اس شخص کا پتہ لگایا جاسکے۔

A Complaint has been Filed at Shahrah Noor Jahan Police Station for Threatening Councilor Muneeb Waseem at Gunpoint.
A Complaint has been Filed at Shahrah Noor Jahan Police Station for Threatening Councilor Muneeb Waseem at Gunpoint.
Comments
Loading...