Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

علی احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ،کونسلر محمّد طلحہ ذوالفقار کی نگرانی میں خداداد کالونی میں کچھ جگہوں پر رنگ سلیب اور ڈھکن لگائے

علی احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ،کونسلر محمّد طلحہ ذوالفقار کی نگرانی میں خداداد کالونی میں کچھ جگہوں پر رنگ سلیب اور ڈھکن لگائے

0

کراچی : کونسلر محمّد طلحہ ذوالفقار یوسی 11 جناح ٹاؤن نے عوامی سہولت کے پیش نظر، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے درخواست کی تھی کہ خداداد کالونی میں متعدد جگہوں پر رنگ سلیب اور گٹر کے ڈھکنوں کی اشد ضرورت ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے آج ایگزیکٹو انجنیئر ایکس ای این علی احمد صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ، کونسلر محمّد طلحہ ذوالفقار کی نگرانی میں خداداد کالونی میں کچھ جگہوں پر رنگ سلیب اور ڈھکن لگائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءﷲ آئندہ آنے والے ہفتے میں مزید ڈھکن اور رنگ سلیب لگاۓ جائیں گے۔ رنگ سلیب اور ڈھکن لگانا کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔ اس سے پہلے خداداد کالونی میں یوسی 11 اور جناح ٹاؤن کے تعاون سے سینکڑوں گٹر کے چیمبرز بنوائے جاچکے ہیں۔

Comments
Loading...