شادمان ٹاون میں پانی کی قلت، عوام اس مہنگائی میں ٹینکر ڈلوانے پر مجبور
حب یعنی نارتھ کراچی کی سپلائی لینے کے بعد سے شادمان ٹاون میں پانی نہیں آیا ہے۔
شادمان ٹاون میں پانی کی قلت، عوام اس مہنگائی میں ٹینکر ڈلوانے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون اور بفرزون میں پانی کی فراہمی ہر 2 دن بعد دی جاتی ہے۔ یہ سپلائی 2 دن چلتی ہے، جس میں صبح 9 سے دوپر 1 بجے تک اور شام 4 سے 5 بجے تک پہلے دن پانی دیا جاتا ہے اور ایسی طرح دوسرے دن دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد 2 دن پانی دوسرے علاقوں کو دیا جاتا ہے اور پھر دو دن بعد ایسی طرح پانی دیا جاتا ہے۔ ان سپلائی میں اگر کبھی جمعہ کا دن آجاتا ہے تو اس دن صرف شام 4 سے5 بجے تک پانی کی سپلائی دی جاتی ہے۔ جو کہ سخی حسن پر موجود واٹر پمپنگ اسٹیشن سے دیا جاتا ہے۔
واٹر کارپوریشن خود ہی ہر 15 اسے 18 دن بعد شادمان ٹاون اور بفرزون کے لوگوں کو پانی نارتھ کراچی اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن سے دیتا ہے جو زیادہ تر رات کے اوقات میں دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن سے جب پانی کی سپلائی دی گئی تو وہ 16 گھنٹے کا بول کر دی گئی۔ شادمان ٹاون اور بفرزون میں لوگوں کے گھروں میں اتنے بڑے ٹینک موجود نہیں ہے جو 16 گھنٹے کی سپلائی دی جائے۔
اس سپلائی کے بعد شادمان ٹاون اور بفرزون میں جب سخی حسن سے پانی فراہم کرنا تھا تو وہ دن کی سپلائی نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی کی قلت کا سامنا ہے اور لوگ ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے کیونکہ شادمان ٹاون میں سوئی گیس کی کھدائی کا کام جاری ہے اور ٹینکرز کو کافی مشکلات ہورہی ہے۔
اگر شادمان ٹاون اور بفرزون کو ان کے تہہ کردا ٹائم اور دن پر پانی دیا جائے تو شادمان ٹاون اور بفرزون کو کسی اور علاقہ کے پانی کی ضرورت نا پڑے لیکن سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر کبھی پانی کے لیول کا مسلہ ہوتا ہے، کبھی لائیٹ کی شکایت ہوتی ہے اور کبھی پیچھے سے ہی پانی نہیں آتا ہے اور عوام کو پانی نہیں مل پاتا ہے۔
یاد رہے یہ ایسے علاقہ ہیں جہاں کی بل پورے ادا کئے جاتے ہیں لیکن پھر بھی عوام کو پانی ناملنے کی شکایت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ میں موجود لیکیج بھی عوام اپنے ہی پیسوں سے بنواتی ہے۔ واٹر کارپوریشن اس میں کوئی بھی قردار ادا نہیں کرتی ہے۔