Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم گلبرگ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے ہمارا سلوگن ہے کلین گرین اور برائٹ گلبرگ ٹاؤن۔نصرت اللہ

یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے ہماری اجتماعیت نے ہمیں یہ تربیت دی ہے۔ فاروق نعمت اللہ

0

ہم گلبرگ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے ہمارا سلوگن ہے کلین گرین اور برائٹ گلبرگ ٹاؤن۔نصرت اللہ

کراچی : امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی 2 بلاک 18 میں گلدستہ احباب پارک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف یو سی 2 کے چیئرمین فیصل شیخ وائس چیئرمین کونسلر علاقہ کے معززین خواتین اور بچوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ اس پارک میں بچوں کے لیے چلڈرن لائبریری بھی بنائی گئی ہے۔

افتتاح کے بعد بچوں میں کتابیں بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ جب سے گلبرگ کے لوگوں نے خوف خدا اور احساس ذمہ داری کے جذبے سے کام کرنے والے افراد کو منتخب کیا تو اس کے ثمرات گلبرگ کی عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی صورت میں ملنا شروع ہو چکے ہیں اور ہر یو سی میں پارک۔

لائٹوں کی تنصیب صفائی ستھرائی اور واٹر اور سیوریج کے کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے ہماری اجتماعیت نے ہمیں یہ تربیت دی ہے کہ جن لوگوں نے آپ کو منتخب کیا ہے ان کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر اعتماد کر ہمیں یہ کام کرنے کا موقع دیا اور اللہ کی توفیق کی بدولت ہم یہ کام کرنے کے قابل ہوئے 2005 میں جب ہم نے یہ ذمہ داریاں چھوڑی تھی تو گلبرگ کے تمام پارک اور پلے گراؤنڈ روشن اور آباد تھے انشاء اللہ دوبارہ ہم گلبرگ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے ہمارا سلوگن ہے کلین گرین اور برائٹ گلبرگ ٹاؤن یہ تمام گلبرگ ٹاؤن کے افسران اور عملے کی محنت ہے۔

جو آپ کو ایک خوبصورت پارک کی شکل میں نظر آرہی ہے بالخصوص محکمہ باغات کے ڈائریکٹر محمد ندیم حنیف اور عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم اھلیان بلاک 18 سے درخواست کرتے ہیں کہ پارک بنانا ہماری ذمہ داری تھی اب اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Comments
Loading...